11 مارچ ، 2022
پاک فضائیہ کی صلاحیت میں نمایاں اور ناقابل تسخیردفاعی اضافہ ہوا ہے اور جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی ائیرفورس کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔
منہاس ائیربیس کامرہ میں شاندار تقریب ہوئی اور جاں باز شیر دل کی خوبصورت فارمیشن نے آسمان کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا۔
تقریب میں وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان اور چینی مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیربابرسدھو نے کہاکہ آج کا دن پاک فضائیہ کیلئے تاریخی دن ہے، خطے میں امن اورسلامتی کیلئے چین کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔
جے ٹین سی لڑاکا طیارے چند روز قبل چین سے پاکستان پہنچے ہیں، طیارے کا شمار جدید آلات، ہتھیاروں اوربہترین صلاحیتوں کے باعث دنیا کے جدید تباہ کن جنگی طیاروں میں ہوتا ہے۔