Time 12 مارچ ، 2022
کھیل

'لبوشین،کبھی تم نے لبِ شیریں سنا ہے' ، کراچی ٹیسٹ کے چند دلچسپ بینرز

اسٹیڈیم میں موجود بینرز کو دیکھا جائے تو یہ انتخاب مشکل ہوجائے گا کہ کون سا زیادہ تخلیقی اور شاندار تھا__فوٹو:جیو نیوز
اسٹیڈیم میں موجود بینرز کو دیکھا جائے تو یہ انتخاب مشکل ہوجائے گا کہ کون سا زیادہ تخلیقی اور شاندار تھا__فوٹو:جیو نیوز

کراچی  کے نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور  پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ پوسٹرز دیکھنے کو ملے۔

شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں بینرز اور پلے کارڈز لے کر اسٹیڈیم پہنچے جس میں کسی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دعوت پر مدعو کیا تو کسی نے کینگروز کو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا خوف دلایا۔

اسٹیڈیم میں موجود بینرز کو دیکھا جائے تو یہ انتخاب مشکل ہوجائے گا کہ کون سا زیادہ تخلیقی اور شاندار تھا۔

کچھ مداحوں نے تو آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس کیری کے سوئمنگ پول میں گرنے کے واقعے کو بھی اپنے پلے کارڈ پر لکھا اور انہیں ٹرول کیا۔

خاتون مداح نے اسٹیو اسمتھ کے لیے پیغام لکھا اور کہا کہ 'اسٹیو، برائے مہربانی ہمارے گھر رات کے کھانے پر آجائیں، میری امی شاندار بریانی بناتی ہیں'۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

ایک اور نوجوان نے اپنے بینر میں اسمتھ، مارنس اور کپتان پیٹ کمنز کے لیے پیغام تحریر کیا اور کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن  میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا دیکھیں۔

ایک تماشائی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے لیے پیغام لکھا جس میں تھا کہ 'ویرات، چاہے آپ سنچری اسکور کریں یا نہیں، آپ میرے پسندیدہ کھلاڑی رہیں گے'۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

ایک اور تماشائی نے مارنس لبوشین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'لبوشین کبھی تم نے لبِ شیریں سنا ہے؟'

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

کچھ دیگر دلچسپ بینرز ملاحظہ کیجیے:

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
لبوشین،کبھی تم نے لبِ شیریں سنا ہے ، کراچی ٹیسٹ کے چند دلچسپ بینرز

کراچی کے شائقین کرکٹ اس میچ میں حال ہی میں انتقال کرجانے والے آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن کو بھی نہ بھولے، اور ان کے لیے پیغامات شیئر کیے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز


مزید خبریں :