آئی فون کے کن ماڈلز پر ماسک سمیت فیس لاک کھولنے کی سہولت ہوگی؟

کمپنی کے مطابق پرائیویسی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کرتے وقت ضروری ہے کہ فون 80 فیصد چارج ہو—فوٹو فائل
کمپنی کے مطابق پرائیویسی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کرتے وقت ضروری ہے کہ فون 80 فیصد چارج ہو—فوٹو فائل

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی او ایس (آئی فون آپریٹنگ سسٹم) کے لیے ماسک سمیت فیس لاک کھولنے کا طریقہ متعارف کرادیا۔

آئی فون نے اپنے صارفین کے لیے  آئی او ایس 15.4 کے نام سے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے بعد  اب صارفین کووڈ ایس او پیز کو جاری رکھتے ہوئے ماسک پہن کر بھی اپنے موبائل کا لاک کھول سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر آنکھوں سے صارف کی شناخت کرے گا اور پھر فون کا لاک کُھل جائے گا لیکن اس کے لیے پہلے صارف کو فون کی سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں جاکر بغیر ماسک کے اپنا چہرہ سسٹم میں متعارف کرانا ہوگا۔

یہ اپ ڈیٹ کیسے حاصل کریں؟

کمپنی کے مطابق پرائیویسی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کرتے وقت ضروری ہے کہ فون 80 فیصد چارج ہو ،  یہ احتیاط کرنا ہوگی کہ اپ ڈیٹ کے وقت صارف کا انٹرنیٹ کنکشن اچھا ہو، بصورتِ دیگر اپ ڈیٹ متاثر ہوگی۔

صارفین سیٹنگز  میں جاکر General کا آپشن منتخب کرنے کے بعد  سافٹ ویئر میں جاکر نئی اپ ڈیٹ iOS 15.4 حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ آئی فون کے کن ماڈلز میں دستیاب ہوگی؟

ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق 'Use Face ID with a Mask'  کی سہولت آئی فون 12 اور آئی فون 13 کی سیریز کے لیے ہوگی۔

مزید خبریں :