بھارتی میڈیا میں کرشمہ کی ناکام شادی سے متعلق انکشافات

کرشمہ نے 2004 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں/ فائل فوٹو
کرشمہ نے 2004 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں/ فائل فوٹو

90 کی دہائی میں اداکارہ کرشمہ کپور  جہاں انڈسٹری میں  کامیاب اداکارہ کے طور  پر چھائی رہیں وہیں ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی۔

کرشمہ نے 2004 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، اس جوڑے نے 2014 میں علیحدگی اختیار کی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل  کرلیا اور اب وہ  والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔

سنجے اور ان کی والدہ نے تشدد کرنا شروع کردیا تھا: کرشمہ کپور

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کرشمہ کپور کی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کرشمہ کا کہنا ہےکہ شادی کے فوراً بعد ہی سنجے اور ان کی والدہ نے ان پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ نے انکشاف کیا کہ ہنی مون کے دوران ان کے شوہر نے انہیں اپنے دوست کے ساتھ سونے پر مجبور کیا جس پر انہوں نے انکار کردیا،  پھر شوہر نے اس بات پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مالی طور پر سنجے تنگ کیا کرتے تھے: بھارتی اداکارہ 

کرشمہ کا کہنا تھا کہ سابق شوہر انہیں پیسوں کے حوالے سے تنگ کرتے تھے جب کہ سنجے کپور نے کرشمہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کرشمہ نے ان سے شادی ہی پیسے کے لیے کی تھی۔

کرشمہ کے مطابق طلاق کی درخواست پر بھی سنجے نے ان پر تشددکیا اور والدہ سے بھی انہیں تھپڑ مارنے کو کہا ۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ حمل کے دوان انہیں لباس فٹ نہیں آرہا تھا لیکن ساس چاہتی تھیں کہ وہی لباس پہنوں جس پرسنجے نے اپنی والدہ سے تھپڑ مارنے کا کہا۔

سابق شوہر کے پہلی بیوی سے تعلقات تھے: کرشمہ

اداکارہ نے مزید  کہا کہ مجھ سے شادی کے باوجود سابق شوہر پہلی بیوی سے تعلقات میں تھے اور جب یہ بات آشکار ہوئی تو سنجے نےاپنی غلطی ماننے کے بجائے تشدد کیا۔

’تھرڈ کلاس آدمی ‘: داماد سے متعلق کرشمہ کے والد کا رد عمل

کرشمہ کے والد رندھیر کپور بھی داماد کو تھرڈ کلاس آدمی قرار دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :