17 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا اہل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہیے۔
ٹوئٹر پر سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی موجودگی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے، خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئی ہیں، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کاروائی کرنی چاہیے۔
ا س سے قبل ایک بیان میں فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ سندھ ہاؤس بہت سا پیسا منتقل کرنےکی اطلاعات ہیں اور سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھنے کے لیے پولیس منگوائی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سندھ ہاؤس ہے، ہم اس پر ایک بڑا ایکشن پلان کر رہے ہیں۔
صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سندھ ہاؤس پر ریڈ کرنے جا رہے ہیں جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ریڈ کا نہیں پتا مگر سخت ایکشن ہو گا۔