Geo News
Geo News

Time 18 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں

تصویر میں جمائما کی ناک اور بائیں آنکھ کے نچلے حصے پر واضح نیل دیکھا جاسکتا ہے /فوٹو سوشل میڈیا
 تصویر میں جمائما کی ناک اور بائیں آنکھ کے نچلے حصے پر واضح نیل دیکھا جاسکتا ہے /فوٹو سوشل میڈیا 

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر جمائما نے اپنی زخمی حالت میں ایک تصویر شیئر کی جس میں  ان کی ناک اور بائیں آنکھ کے نچلے حصے پر واضح نیل دیکھا جاسکتا ہے ۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جمائما نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن درج کرنے کے بجائے ایموجیز کے ذریعے ہی مداحوں کو صورتحال سمجھانے کی کوشش کی  جس کے بعد ایموجیز دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جمائما کو چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے لگی۔

 جمائما کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی پاکستان سمیت غیر ملکی مداح بھی ان کی جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔