Time 24 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اکشے کیساتھ وہ فلم کونسی تھی جس کے بعد کترینہ نے بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا؟

2003 میں فلم بوم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی کترینہ کو شروعات میں ناقدین کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو فائل
2003 میں فلم 'بوم' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی کترینہ کو شروعات میں ناقدین کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو فائل

بالی وڈ میں کیٹ کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں یہ کون سوچ سکتا ہے کہ ماضی میں انہوں نے بھی ایک عام سے اداکار کی طرح مشکلات کا سامنا کیا۔

2003 میں فلم 'بوم' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی کترینہ کو شروعات میں ناقدین کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے کبھی ان کے اندازِ بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کبھی ان کی اداکاری پر سوالات اٹھائے۔

تاہم 2007 میں فلم 'نمستے لندن' ریلیز ہوئی جس کی عکس بندی مکمل ہونے کے بعد کترینہ کیف نے بالی وڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

کترینہ نے ایسا کیوں کیا؟

ماضی میں بھارتی شو 'کافی ود کرن' میں کترینہ نے انکشاف کیا کہ ان کی ایسا کرنے کی وجہ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتیں تھیں، لوگ جو کچھ میرے بارے میں منفی باتیں کرتے تھے میں انہیں حقیقت مان لیا کرتی تھی۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کترینہ کے مطابق انہیں لگا تھا کہ یہ فلم باکس آفس پر بالکل بزنس نہیں کرے گی اور یہ ایک ناکام فلم ہوگی اسی لیے انہوں نے عکس بندی مکمل ہونے کے بعد بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ناصرف بالی وڈ بلکہ میں نے ممبئی چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔

بعدازاں کترینہ کی توقعات کے برعکس ہوا اور فلم نمستے لندن بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی، اس فلم میں اکشے کمار، کترینہ کیف اور رشی کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں :