Time 24 مارچ ، 2022
پاکستان

جے یو آئی کو اسلام آباد میں جلسےکی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے/ فائل فوٹو
 ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے/ فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے جمعیت علماء اسلام  کو  جلسے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے  دی ہے تاہم جے یو آئی نے جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی استدعا کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو دوبارہ درخواست جمع کرانے اور جلسے کے ایس او پیز فالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جلسے کے ایس او پیز میں کہا گیا ہےکہ سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائےگا، سرکاری اور نجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائےگا  جب کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔

جے یو آئی ف کے مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان 

رجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مہنگائی مارچ کا قافلہ ڈی آئی خان سے 26 مارچ کو روانہ ہوگا۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ قافلہ شام 5 بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچےگا، اس کے علاوہ ملک بھر سے آنے والے تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلے سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن بھی مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے۔ ن لیگ کا مارچ لاہور سے 26 مارچ کو  ماڈل ٹاؤن لاہور سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کے مطابق 27 مارچ کو جی نائن سری نگر ہائی وے پر تمام پرپارٹیاں جمع ہوں گی اور جلسہ منعقد ہوگا۔


مزید خبریں :