Time 24 مارچ ، 2022
پاکستان

’مہنگائی مکاؤ مارچ‘: مریم اور حمزہ جس کنٹینر پر روانہ ہوں گے وہ تیار ہوگیا

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ’مہنگائی مکاؤ مارچ ’ کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنا کنٹینر تیار کر لیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 26 مارچ کو اس کنٹینر پر سوار ہو کر ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے۔ ن لیگ کا مارچ لاہور سے 26 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کے مطابق 27 مارچ کو جی نائن سری نگر ہائی وے پر تمام سیاسی جماعتیں جمع ہوں گی اور جلسہ منعقد ہوگا۔

مزید خبریں :