24 مارچ ، 2022
9 دسمبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل3 ماہ بعد قانونی طور پر میاں بیوی بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی نے اپنی شادی ممبئی کی عدالت میں رجسٹرڈ کروالی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل ہفتے کے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ ممبئی کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان میں ہونے والی شادی کو بالآخر رجسٹرڈ کروالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں شادی رجسٹرڈ کروانے کے بعد جوڑے نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے خاندان کے چند افرادکے ساتھ دن گزارا۔
واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی 9 دسمبر کو بھارت کے شہر راجستھان کے قلعہ سکس سینسس فورٹ میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔