Time 25 مارچ ، 2022
دنیا

جنرل اسمبلی: روس یوکرین تنازع سے متعلق قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس یوکرین تنازع سے متعلق قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرارداد میں  روس سے فوری طور پر   یوکرین کے خلاف طاقت کا استعمال روکنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے  ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کاکہناتھاکہ تمام ممالک نے واضح کردیاکہ یوکرین میں سنگین انسانی بحران اور تشدد کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے۔


مزید خبریں :