Time 26 مارچ ، 2022
دنیا

یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 14 ہزار فوجی ہلاک کردیے: روس کا دعویٰ

روس یوکرین جنگ میں ماسکو کا بڑا دعویٰ سامنےآگیا۔

روس کاکہنا ہےکہ یوکرین پر حملےکےآغاز سے لےکراب تک 14 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک اور16 ہزارسے زائد زخمی  ہوگئے جب کہ ماسکو نے 1351 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس کے فوجیوں نے 16ہزار روسی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

اس کے علاوہ یوکرین نے خارکیف شہر  کے اسپتال پر روسی حملے میں 4 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

یوکرین کے شہر وینیتسا میں ملٹری کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ کیاگیا جس سے کئی عمارتیں متاثر  ہوئیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہناہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ زیادہ ترمکمل ہوگیا اور  اہداف مکمل ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

روسی صدر نے ملک سے باہر ایکشنز سے متعلق جھوٹی خبر پر سزا کے قانون پر دستخط کر دیے، اس  قانون کے تحت جھوٹی خبر پر 15 سال تک قید ہو سکے گی۔

علاوہ  ازیں  فرانس، ترکی اور یونان نے یوکرین سے شہریوں کے انخلاکے لیے مشن بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔

مزید خبریں :