Time 27 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

نرگس فخری نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیارکرنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔ —فوٹو: فائل
بالی وڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔ —فوٹو: فائل

امریکا سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ، جو اپنے خاندان کے ساتھ نیویارک میں رہتی ہیں، نے حال ہی میں بتایا کہ وہ کچھ سال پہلے بہت زیادہ کام اور تناؤ کا شکار تھیں۔ اس کے نتیجے میں اداکاری سے طویل وقفہ لینا پڑا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’مارچ 2020 میں، میں نے 10 روز کیلئے سکون حاصل کرنے کیلئے  ہر چیز سے دوری اختیار کرلی تھی اور جب یہ دوری ختم ہوئی اور میں واپس آئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ زندگی رک سی گئی تھی'۔

انہوں نے کہا میرے پاس اپریل 2020 میں ممبئی واپس آنے کا ٹکٹ تھا لیکن بدقسمتی دیکھیں  میں دنیا میں دوبارہ گھل ملنے کیلئے تیار تھی لیکن کورونا کی وجہ سے سب بند تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب  اداکارہ سے اپنے بالی وڈ کیریئر کو چھوڑ کر نیویارک واپس جانے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو نرگس نے انکشاف کیا کہ ان کی ذہنی صحت بہتر نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے محسوس کیا کہ میں زیادہ کام اور دباؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے 2016-2017 میں  محسوس کیا کہ میں وہ کام نہیں کر رہی تھی جس سے مجھے خوشی ہو۔

نرگس نے کہاکہ تاہم  جب میں نیویارک  واپس گئی تو میں نے اپنی والدہ کے ساتھ کافی وقت گزارا اور ان کے ساتھ سب کچھ شیئر کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے خاندان کے ساتھ جو وقت گزارتے ہیں اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ نرگس فخری کافی عرصے سے بالی وڈ سے دور ہیں جبکہ بس وہ آخری بار 2020 میں سنجے دت کے ساتھ فلم ٹورباز میں نظر آئی تھیں۔

واضح رہے کہ نرگس فخری راک اسٹار، ہاؤس فل تھری، میں تیرا ہیرو جیسی کامیاب بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں :