دنیا
Time 28 مارچ ، 2022

بھارت:کلاس میں نماز ادا کرنے پر یونیورسٹی نے طالبہ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں کلاس میں نماز ادا کرنے پر یونیورسٹی نے طالبہ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مدھیا پردیش میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور سینٹرل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے  کلاس روم کے اندر حجاب پہن کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق طالبہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی فائنل ائیر کی طالبعلم ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ہندو تنظیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خط لکھ کر معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر بات کرتے ہوئے  یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام حقائق ہمارے سامنے رکھے گی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی کے  تمام طلباء سے یہ  ہدایت کی گئی ہے کہ عبادت ذاتی احاطے یا مذہبی مقامات پر کی جائے۔

مزید خبریں :