وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟

اسلام آباد جلسے میں شریک عوام کی تعداد کے حوالے سے اسلام آباد پولیس اور انٹیلی جنس بیورو(آئی بی )کا بیان سامنے آیا ہے/ فوٹو پی ٹی آئی
اسلام آباد جلسے میں شریک عوام کی تعداد کے حوالے سے اسلام آباد پولیس اور انٹیلی جنس بیورو(آئی بی )کا بیان سامنے آیا ہے/ فوٹو پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اسلام آباد  کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ کیا جس سے وزیرعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

اسلام آباد جلسے میں شریک عوام کی تعداد کے  حوالے سے اسلام آباد پولیس اور انٹیلی جنس بیورو(آئی بی )کا بیان سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تحریک  انصاف کے جلسے میں 60 سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی جب کہ انٹیلی جنس بیورو نے تعداد 26 ہزار بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آزاد  ذرائع کی جانب سے جلسے کے شرکا کی تعداد 35 ہزار بتاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ہجوم  کسی صورت ایک  لاکھ کے قریب  نہیں تھا۔

دوسری  جانب اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے جلسے میں 10ہزار لوگوں نے شرکت کی۔

عمران خان نے گزشتہ روز جلسے سے طویل خطاب کیا تھا۔

واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ  کیا تھا کہ اسلام آباد جلسے میں 10لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :