Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

اپوزیشن کا بڑا فیصلہ، ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ سمیت اہم عہدوں کی پیشکش

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں ایم کیو ایم کوبڑی پیشکش کردی، ذرائع اپوزیشن— فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں ایم کیو ایم کوبڑی پیشکش کردی، ذرائع اپوزیشن— فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینےکی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بڑی پیشکش کردی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات اور یہ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی۔

ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع اپوزیشن کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں ایم کیو ایم کوبڑی پیشکش کردی۔

ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کو سندھ کی گورنرشپ اور سندھ کابینہ میں مناسب حصہ دینے کی بھی پیشکش گئی ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر شپ دینے  کی بھی پیشکش کی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ایم کیو ایم سے حکومتی وفد نے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کی جانب سے ایک وزارت دینے کی آفر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :