Time 29 مارچ ، 2022
پاکستان

ناظم جوکھیو کیس: رکن قومی اسمبلی جام کریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن  قومی اسمبلی جام عبدالکریم  سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ناظم  جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزمان کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیس میں نامزد ایم این اے جام عبد الکریم،  رکن سندھ اسمبلی جام  اویس،  نیاز سالار، حیدرعلی اور میرعلی کے نام ای سی ایل میں شامل  کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محمد معراج، جام احمد جمال، عطا محمد اور زاہد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ نے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کے لیے جام عبدالکریم کو دبئی سے پاکستان بلایا جارہا ہے، وہ ناظم  جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، ہم ان کی پاکستان آمد پر انہیں گرفتار  کریں گے۔

مزید خبریں :