29 مارچ ، 2022
آسٹریلوی میڈیا نے پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کے میچز پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے جب کہ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ مہمان ٹیم آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی اور بقیہ میچز پر خدشات ہیں۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہےکہ ایشٹن اگر نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے باعث وہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہناہےکہ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کووڈ ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے تاہم ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اوراسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر ہے۔