Time 29 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈکا کونسا واحد اداکار اِن 7 اداکاراؤں کا پسندیدہ ہے؟

آج ہم آپ کو ایک دلچسپ حقیقت سے آگاہ کرنے جارہے ہیں اور وہ یہ کہ بھارتی فلم نگری میں ایک اداکار ایسا ہے جس نے حسیناؤں کو دیوانہ کررکھا ہے__فوٹو فائل
آج ہم آپ کو ایک دلچسپ حقیقت سے آگاہ کرنے جارہے ہیں اور وہ یہ کہ بھارتی فلم نگری میں ایک اداکار ایسا ہے جس نے حسیناؤں کو دیوانہ کررکھا ہے__فوٹو فائل

بالی وڈ کی نامور اداکاراؤں کی پسند چاہے لباس، فلموں اور دیگر چیزوں میں مماثلت نہ رکھتی ہو لیکن دل کے معاملے میں ان سب کی رائے ایک ہی ہے۔

آج ہم آپ کو ایک دلچسپ حقیقت سے آگاہ کرنے جارہے ہیں اور وہ یہ کہ بھارتی فلم نگری میں ایک اداکار ایسا ہے جس نے حسیناؤں کو دیوانہ کررکھا ہے۔

ان اداکاراؤں میں ڈانسر نورا فتیحی، سوناکشی سنہا، حنا خان، کریتی سینن،  تاپسی پنو، کیارا اڈوانی اور شردھا کپور و دیگر شامل ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں ان اداکاراؤں کا کیا کہنا ہے:

کیارا اڈوانی:

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اداکار اس انڈسٹری کے سب سے ہینڈسم شخص ہیں اور وہ کافی حد تک انہیں پسند کرتی ہیں۔

سوناکشی سنہا:

سوناکشی کے مطابق انہوں نے اپنے کمرے میں صرف اسی اداکار کے بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں۔

تاپسی پنو:

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس انڈسٹری میں آنے سے قبل ہی انہیں وہ اداکار بے حد پسند تھے اور وہ تاپسی کا کرش بھی رہ چکے ہیں۔

نورا فتیحی:

دیگر اداکاروں کی کرش نورا فتیحی کے مطابق بالی وڈکے وہ ہینڈسم اداکار  ان کے بھی کرش رہ چکے ہیں۔

کریتی سینن:

سوناکشی کی طرح کریتی کے کمرے میں بھی سپر اسٹار کے پوسٹرز لگے ہیں اور وہ ان کی محبت رہ چکے ہیں۔

حنا خان:

حنا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے وہ واحد اداکار ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں، ان کی شخصیت سے وہ بے حد متاثر ہیں۔

شردھا کپور:

شردھا کے مطابق وہ ان اداکار سے شدید محبت کرتی ہیں۔

یہ سننے کے بعد کئی لوگوں کے ذہنوں میں رومانوی اداکار شاہ رخ خان کا نام آیا ہوگا لیکن نہیں، وہ اداکار ہیں ہریتھک روشن۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

واضح رہے کہ 48 سالہ ہریتھک روشن کی شادی دسمبر 2000 میں سوزین خان سے ہوئی تھی جن کی2014 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔

مزید خبریں :