Time 29 مارچ ، 2022
پاکستان

اگر خط نہیں دکھایا تو حکومت میں آکر اسے اخبار میں چھاپ دیں گے، شاہد خاقان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہےکہ پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ  کس نے پاکستان کو دھمکی دی، کیا ہم  اتنے کمزور  ہوگئے ہیں کہ  لوگ خط لکھ کر دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کس نے اتنی جرات کی کہ پاکستان کےعوام کو دھمکی دی، دو وفاقی وزرا نے بھی پریس کانفرنس میں یہی باتیں دہرائی ہیں، ہمارےملک کو دھمکی آئی ہےتو ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اب خط نہیں دکھائیں گے تو 4 اپریل کو خط دیکھیں گے اور خط اخبار میں چھاپا جائےگا، وزیراعظم اس معاملے پر معافی مانگیں یا ثبوت پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  نے تو کبھی رو رو کر تقریر نہیں کی،کبھی خط نہیں دکھائے، دھمکی آمیز  خط تحریک عدم اعتماد کے دوران ہی کیوں آیا؟  اگر آپ جھوٹ بول رہے ہیں تو آپ کو عوام کے سامنےجوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو دھمکی کسی بیرونی قوت سے نہیں، پاکستانی عوام سے ہے۔


مزید خبریں :