Time 30 مارچ ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن میں معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا معاہدہ 27 نکات پر مشتمل ہے جس پر متحدہ اپوزیشن کی تمام قیادت نے دستخط کیے ہیں: ذرائع/فائل فوٹو
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا معاہدہ 27 نکات پر مشتمل ہے جس پر متحدہ اپوزیشن کی تمام قیادت نے دستخط کیے ہیں: ذرائع/فائل فوٹو

جیونیوز نے متحدہ اپوزیشن اورایم کیوایم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات حاصل  کرلیں۔

جیونیوز کو حاصل ہونے والے تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا معاہدہ 27 نکات پر مشتمل ہے جس پر متحدہ اپوزیشن کی تمام قیادت نے دستخط کیے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق معاہدے میں پیپلزپارٹی کے سعید غنی اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے اہم کردار ادا  کیا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے میں اتفاق ہوا ہےکہ سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں شہری اور دیہی کوٹے پر مکمل عملدرآمد ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت فوری صوبائی فنانس کمیشن کا اعلان کرے گی۔

معاہدے کے مطابق سندھ شہری کے غلط جاری کیے گئے ڈومیسائل منسوخ کیے جائیں گے، مقامی سطح پر پولیس افسران اوراہلکاروں کی تقرریاں اور تعیناتیاں کی جائیں گی  جب کہ شہری علاقوں میں بلدیاتی اور انتظامی افسران کی تعیناتیوں میں ایم کیوایم سے مشاورت ہوگی۔


مزید خبریں :