Time 31 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

'سیاست میں صرف ایک شخص ہے جو پاکستان کا بھلا چاہتا ہے'

اداکارہ مایا علی، سائرہ یوسف اور شان شاہد نے عمران خان کے لیے پیغامات جاری کیے ہیں__فوٹو فائل
اداکارہ مایا علی، سائرہ یوسف اور شان شاہد نے عمران خان کے لیے پیغامات جاری کیے ہیں__فوٹو فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری  کے فنکاروں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اسٹوری  پر عمران خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'آپ کو ووٹ کے ذریعے آپ کے لوگوں کے چُنا تھا اور میں ہمیشہ آپ کا ہی انتخاب کروں گی'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر وزیر اعظم کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ 'سیاست میں صرف ایک شخص ایسا ہے جو پاکستان کے لیے حقیقی معنوں میں کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے'۔

مایا نے مزید کہا کہ 'چیزوں کو نئے سِرے سے بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے، پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے، ہمارے ووٹ اہمیت رکھتے ہیں اور میں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوں'۔

اس کے علاوہ فلم اسٹار شان شاہد نے بھی عمران خان کے لیے گزشتہ شب پیغام جاری کیا اور کہا کہ 'یہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ ایک شخص ایک قوم اور ایک ہی مقصد کے لیے کھڑا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ کے الفاظ اور آنسوؤں سے ظاہر ہے کہ آپ نے پاکستان کے لیے کیا قربانی دی، مشرق کے شیر کو سلام پیش کرتا ہوں'۔

واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی اپوزیشن میں شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں اکثریت ختم ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :