Time 31 مارچ ، 2022
پاکستان

پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ضمانت منظور  کرلی۔

رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع  کیا تھا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیرون ملک سے واپس آگیا ہوں، الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت عالیہ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض جام عبدالکریم کی ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے جام عبدالکریم کی ضمانت 11 اپریل تک منظور کی ہے۔

واضح رہےکہ رکن قومی اسمبلی جام  عبدالکریم تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے لیے دبئی سے پاکستان پہنچے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ جام عبدالکریم قتل کیس میں نامزد ہیں ان کی واپسی پر انہیں گرفتار کیا جائے گا جب کہ وزیر داخلہ کے حکم پر ان کا نام  بھی ای سی ایل میں دالا گیا  ہے۔


مزید خبریں :