31 مارچ ، 2022
اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم کے انتخاب کو بھی شامل کرنے کی درخواست جمع کرادی۔
شازیہ مری ، ایاز صادق اور نوید قمر پر مشتمل اپوزیشن وفد شہباز شریف کی جانب سے لکھی گئی درخواست جمع کرانے اسپیکر آفس آئے تو اسد قیصر دفتر میں موجود نہیں تھے۔
اپوزیشن نے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو درخواست جمع کرا ئی۔
درخواست شہباز شریف کی جانب سے لکھی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے انتخاب کو بھی شامل کیا جائے۔
مزید لکھا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ساتھ نئے وزیر اعظم کا چناؤ بھی شامل تھا۔
رولز کے مطابق وزیر اعظم کا دفتر خالی ہونے پر اسمبلی نیا وزیر اعظم منتخب کرتی ہے لہٰذا دونوں ایجنڈا آئٹم کو آرڈر آف دی ڈے میں شامل کیا جائے۔