31 مارچ ، 2022
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے امکان کو مسترد کردیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔
صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن حکومت کو این آر او دینے پر شفقت کا مظاہرہ کرے گی؟ تو اس پر آصف زرداری بولے کہ بلکل نہیں۔
خیال رہے کہ ایک اہم شخصیت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیغام بھجوایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا، عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔