Time 01 اپریل ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی چیھنہ گروپ نے پرویز الٰہی کی حمایت کردی

پاکستان تحریک انصاف کے چیھنہ گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے وزیراعظم عمران خان کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کردی۔

چیھنہ گروپ کے 14 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چھینہ گروپ نے پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کیا۔ خیال رہے کہ  گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ لیتے ہوئے ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔

آج عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی گورنر پنجاب نے منظور کرلیا ہے۔

مزید خبریں :