پاکستان
Time 02 اپریل ، 2022

ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا: اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے ایک سینئر  اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جہانگیر ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔

گزشتہ روز عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے لیے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے جس کی منظور پارٹی قائد نواز شریف نے بھی دیدی ہے۔

گزشتہ روز جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بتایا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔

دوسری جانب مونس الہٰی کی بھی ترین گروپ سے چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ سے متعلق حتمی فیصلہ ہفتے کو کر لیا جائے گا۔

مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ پرویز الہٰی ہی وزیراعلی پنجاب بنیں گے، ترین صاحب سے جب بھی ملا ہمیشہ اچھا پیغام ملا۔

ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مسلسل جہانگیر ترین سے رابطہ رہا، دن بارہ بجے ایک اور میٹنگ ہو گی جبکہ ترجمان ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا اچھا ہی ہو گا۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ جبکہ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ 12 بجے تک انتظار کر لیں، حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔

مزید خبریں :