Time 03 اپریل ، 2022
پاکستان

حمزہ شہباز یا پرویز الہٰی ؟ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی۔

گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج 3 اپریل کا دن مقرر کیا تھا۔

آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھےگیارہ بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ  ق کی جانب سے پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ پرویز الہٰی چونکہ خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے وہ ڈپٹی اسپیکر کو انتخاب کا عمل پورا کرنےکے لیے فرائض ادا کرنے کا کہیں گے۔


مزید خبریں :