03 اپریل ، 2022
بالی وڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑاکو کار حادثے میں زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا کی کارکو حادثہ ہفتہ کی دوپہر کو پیش آیا جب وہ پونے میں ایک فیشن ایونٹ سے واپس آرہی تھیں جبکہ ان کے ہمراہ ڈرائیور اور باڈی گارڈ تھا۔
رپورٹس کے مطابق کار حادثے میں ملائکہ کے ماتھے پر معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ سی ٹی اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملائکہ بالکل ٹھیک ہیں تاہم انہیں رات بھر اسپتال میں رکھا جائے گا اور اتوار کی صبح ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ممبئی، پونے ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب اداکارہ کی کار 3 گاڑیوں سے ٹکراگئی۔
دوسری جانب ملائکہ کی بہن امریتا اروڑا نے بھی بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔