04 اپریل ، 2022
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نگران حکومت کے لیے صدر مملکت کے خط پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صدر مملکت کے خط سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، آئین شکن صدر کے خط کا جواب کس طرح دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو آئین پر عمل کررہے ہیں اور آئین کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں، عدالت کا فیصلہ آنے دیں پھر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، ہم عمران خان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ صدر کو ان حالات میں یہ خط لکھنےکا اختیار نہیں، مشاورت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونی ہے، جب اپوزیشن لیڈر ہے ہی نہیں تو مشاورت کیسی۔