04 اپریل ، 2022
اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات پرگفتگو سے پہلےکسی عقلمند سے مشورہ کرلیاکریں ۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہوگا، ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔