04 اپریل ، 2022
تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی پر ارکان پنجاب اسمبلی کی بولیاں لگانے کا الزام عائد کردیا۔
علیم خان نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مونس الٰہی نے بازار لگایا ہوا ہے جس میں 5، 6 کروڑ روپےکی بولیاں دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ کم ازکم 50 بندے ایسے ہیں جن کو آفر آئی ہے۔
اس کے جواب میں مونس الٰہی نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے، آپ تو لوگوں کوکہتےتھےکہ میں مونس الٰہی کے گھر کا خرچہ چلاتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لیتے ہوئے پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔
بعد ازاں عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا تاہم اب تک نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب نہیں ہوسکا۔