Time 05 اپریل ، 2022
پاکستان

بلاول نے عمران خان سے بیرونی سازش کے ثبوت لانے کا مطالبہ کردیا

Mute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان سے بیرونی سازش کے ثبوت لانے کا مطالبہ کر دیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو نے سکھر، شکارپور اورگڑھی خدابخش سمیت دیگر مقامات پر خطاب کیا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بیرونی سازش تھی تو عمران خان نے اپنی حکومت کیوں ختم کی؟

بلاول بھٹو کا  کہناتھا کہ عمران خان عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرنے سے بھاگ گئے اور بھاگتے بھاگتے آئین توڑ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ عدلیہ کو آئین کے تحت فیصلہ کرنا ہوگا اور پارلیمان پر لگا داغ دھونا ہوگا۔

مزید خبریں :