Time 10 اپریل ، 2022
پاکستان

ایک مسخرے کا دور تھا جو مُک گیا: فضل الرحمان

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مسخرے کا دور تھا جو مُک گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج فتح کا دن ہے، ان (عمران خان) کے اقدامات کو پاگل پن کے سوا کیا نام دیں، فواد چوہدری کو وہ حیثیت نہیں دیتے کہ وہ جو منہ سے نکالیں اس کو فلسفہ سمجھیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کب کہا ہے کہ نیب کے ذریعے گرفتار کریں گے یا کیسز بنائیں گے؟ انتقام کی سوچ کے ساتھ وہ اقتدار میں آئے تھے، یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے، تمام اقدامات جو یہ کر رہے ہیں آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد انتقام نہیں ملک کو ترقی اور استحکام دینا ہے، نئی حکومت نے معیشت ٹھیک کرنی ہے عوام کی حالت بہتر کرنی ہے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں، اصلاحات کے ساتھ الیکشن چاہتے ہیں،  الیکشن کمیشن نے 16 خطوط لکھے کہ اصلاحات ہونی چاہئیں۔

مزید خبریں :