کھیل
Time 10 اپریل ، 2022

میں جس وقت سے گزرا، دعا ہے کہ وہ کسی پر نہ آئے: عمر اکمل

ہوم سیریز جب بھی ہو تی ہے اور نہ کھیلیں تو کرکٹر ضرور مس کرتا ہے: کرکٹر__فوٹو: جیو نیوز
ہوم سیریز جب بھی ہو تی ہے اور نہ کھیلیں تو کرکٹر ضرور مس کرتا ہے: کرکٹر__فوٹو: جیو نیوز

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں حال ہی جس وقت سے گزرا ہوں میری ہمیشہ یہ دعا رہے گی کہ وہ وقت کسی پر نہ آئے ۔ 

لاہور میں عمر اکمل ان دنوں افطار کے بعد مقامی اکیڈمی میں گھنٹوں ٹریننگ کرتے ہیں۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ جب مجھ پر اچھا وقت نہیں تھا تو تب میری فیملی نے مجھے گرنے نہیں دیا اور ان کی وجہ سے میں کرکٹ کے میدان میں واپس آیا ۔ پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجھ پر اعتماد کیا، جس سے میرا حوصلہ بڑھا اور میں نے پی ایس ایل 7 میں اچھا پرفارم کیا ۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میرا کام محنت کرنا ہے جو میں جاری رکھوں گا تاکہ پرفارم کر سکوں ، مجھے جہاں بھی موقع ملا ہے میں نے سو فیصد دینے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز ، کوچز اور کپتان کا کام ہے، میرا جو کام ہے وہ میں جاری رکھوں گا، اب میرا فوکس کرکٹ پر ہے، مجھے اپنی فٹنس مزید بہتر کرنا ہے تاکہ میں اچھے انداز میں قومی ٹیم میں کم بیک کر سکوں۔

عمر اکمل نے کہا کہ میں نے ابھی کراچی میں رمضان کرکٹ میں حصہ لینا ہے اس کے بعد لیگز کھیلنے کا منتظر ہوں ، مجھے امید ہے لیگز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا ۔

'پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ ہونا خوش آئند ہے'

عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ ہونا خوش آئند ہے،ہوم سیریز جب بھی ہو تی ہے اور نہ کھیلیں تو کرکٹر ضرور مس کرتا ہے ، میں سمجھتا ہوں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز شاندار ہو ئی ہے  اور فینز نے بھی خوب انجوائے کیا ۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل 2020 ء میں نان رپورٹنگ کی وجہ سے پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے تحت پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 اب عمر اکمل کرکٹ میں واپس آ چکے ہیں اور پی ایس ایل سیون میں انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔

مزید خبریں :