Geo News
Geo News

Time 12 اپریل ، 2022
پاکستان

مریم نواز کی وزیراعظم ہاؤس آمد، ویڈیو جاری

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔

ٹوئٹر پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مریم  نواز اور  حمزہ شہباز  کی وزیراعظم ہاؤس آمدکی اطلاع دی۔

ویڈیو میں مریم نواز کو شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور حمزہ شہباز کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں آتا دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔


مزید خبریں :