پاکستان
07 نومبر ، 2012

جانور، مرغیاں اور گوشت افغانستان اسمگل کرنے کیخلاف حکم امتناع برقرار

جانور، مرغیاں اور گوشت افغانستان اسمگل کرنے کیخلاف حکم امتناع برقرار

پشاور … پشاور ہائی کورٹ نے جانوروں، مرغیوں اور گوشت کی افغانستان اسمگل کرنے کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرغیوں، گوشت اور جانوروں کی افغانستان اسمگلنگ کے از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد اور جسٹس سیٹھ وقار پر مشتمل 2رکنی بینچ کی۔ اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور ویٹرنری اسٹاک سے صوبے میں مرغیوں اور جانوروں کی تعداد سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے اسمگلنگ پر پابندی کا حکم برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :