15 اپریل ، 2022
مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج ہی وصول کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق درست قرار دیے جانے والے امیدواروں کی فہرست ساڑھے 3 بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی آج شام 4 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کےامیدواروں کی حتمی فہرست آج شام سوا 4 بجے تک آویزاں کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب آج شام ساڑھے 4 بجے ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لیے سردار تنویر الیاس کے کاغذات جمع کروا دیے گئے ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار سردار یاسین ہیں۔