Time 16 اپریل ، 2022
پاکستان

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عہدے سے استعفی دیدیا

آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔ فوٹو: فائل
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قاسم سوری کا استعفی سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ عہدے سے استعفیٰ پارٹی وژن کے مطابق دیا، استعفیٰ پارٹی کی جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔

قاسم سوری نے اپنے استعفے میں لکھا کہ پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ملک کی آزادی کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے توجہ دلانے پر آج دوپہر 12 بجے ہو گا۔

آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کے حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :