Time 21 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا کی بیٹی کا نام سامنے آگیا

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بچی کے نام کے معنی واضح کیے گئے__فوٹو: انسٹاگرام/ پریانکا چوپڑا
 بھارتی میڈیا رپورٹ میں بچی کے نام کے معنی واضح کیے گئے__فوٹو: انسٹاگرام/ پریانکا چوپڑا

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اْن کے شوہر امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے بیٹی کا نام رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا اور نک جونس نے اپنی بیٹی کا نام 'مالتی میری' رکھا ہے جب کہ اداکار جوڑی کی بیٹی کے برتھ سرٹیفکیٹ پر  نام 'مالتی میری چوپڑا جونس' درج ہے۔

رپورٹ میں بچی کے نام کے معنی واضح کیے گئے اور بتایا گیا کہ مالتی ایک پھول کا نام ہے اور ساتھ پریانکا کی والدہ 'مدھو چوپڑا' کے نام کا حصہ بھی ہے۔

اس کے علاوہ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پریانکا اور نک جونس کی بیٹی کی پیدائش 15 جنوری کو ہوئی۔

یاد رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا، جوڑے کی بچی کی پیدائش جنوبی کیلیفورنیا کے اسپتال میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :