Time 21 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے کیوں معافی مانگی؟

بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی—فوٹو: فائل
بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی—فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی لیکن کیا آپ جانتے ہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی اداکار اکشے کمار نے ایک مشہور الائچی برانڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور مداحوں سے معافی بھی مانگ لی۔

معاملہ کیا ہے؟

اداکار کو حال ہی میں الائچی کے ایک ایسے برانڈ کے اشتہار میں دیکھا گیا جو تمباکو بھی بناتا ہے۔اکشے کمار نے ماضی میں ایسے بیانات دیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ایسے پروڈکٹ کے اشتہار میں کام نہیں کریں گے جو مضر صحت ہیں۔

تاہم جب اکشے کمار نے حال ہی میں الائچی برانڈ کا اشتہار کیا تو  مداحوں کی جانب سے ان پر کافی تنقید کی گئی تھی۔

لہٰذا اکشے کمار نے  برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگی اورساتھ ہی اس سے کمائے جانے والے پیسے بھی نیک مقصد کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

اکشے کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے افسوس ہے۔ میں  اپنے تمام مداحوں سے معذرت چاہتا ہوں، پچھلے کچھ دنوں میں آپ کے ردعمل نے مجھے گہرا متاثر کیا '۔


مزید خبریں :