Time 26 اپریل ، 2022
پاکستان

مریم کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست: لاہور ہائیکورٹ کا تیسرا بینچ بھی تحلیل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے بعد جسٹس اسجد جاوید نے بھی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی/ فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے بعد جسٹس اسجد جاوید نے بھی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی/ فائل فوٹو 

لاہورہائیکورٹ کے ایک ہی دن میں دوسرے جج نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست  لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس پر عدالت  نے گزشتہ روز سماعت بھی کی اور ای سی ایل رولز طلب کیے۔

منگل کےروز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست  پر سماعت سے معذرت  کرلی  جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی۔

چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ نے جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بینچ میں شامل کیا اور ان کے ساتھ جسٹس باقر نجفی بینچ کا حصہ تھے تاہم درخواست  پر سماعت جب شروع ہوئی تو جسٹس باقر نجفی نے بتایا کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال  نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد  یہ بینچ بھی تحلیل  کیا جاتا ہے۔

جسٹس اسجد کی جانب سے معذرت کے بعد ایک بار پھر مریم نواز  کی درخواست پر سماعت  کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک بینچ درخواست  پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے اور  اب تک مجموعی طور پر تین جج مریم نواز  کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکے ہیں۔


مزید خبریں :