Time 26 اپریل ، 2022
پاکستان

جامعہ کراچی انتظامیہ نے غیرملکی اساتذہ کی سکیورٹی سے متعلق 26 روز قبل خط لکھا تھا

غیرملکی ٹیچرز کے ہمراہ رینجرز یا پولیس کی نفری نہیں ہوتی، اگرکوئی واقعہ پیش آیا تو جامعہ کراچی ذمہ دار نہیں ہوگی، سکیورٹی ایڈوائزر کا خط— فوٹو: چینی میڈیا
غیرملکی ٹیچرز کے ہمراہ رینجرز یا پولیس کی نفری نہیں ہوتی، اگرکوئی واقعہ پیش آیا تو جامعہ کراچی ذمہ دار نہیں ہوگی، سکیورٹی ایڈوائزر کا خط— فوٹو: چینی میڈیا 

جامعہ کراچی نے غیرملکی اساتذہ کی سکیورٹی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

جامعہ کراچی کے سکیورٹی ایڈوائزر کی جانب سے 26 دن قبل چینی انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا۔

جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ٹیچرز فارن فیکلٹی سے سکیورٹی کے بغیر آتے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق غیرملکی ٹیچرز کے ہمراہ رینجرز یا پولیس کی نفری نہیں ہوتی، اگرکوئی واقعہ پیش آیا تو جامعہ کراچی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ آج جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :