27 اپریل ، 2022
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے لاہور پولیس کی لیگل برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو دعا زہرہ کیس میں حاضر دماغی پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بکل نمبر 12381 کے حامل ہیڈ کانسٹیبل نے لاہور کی متعلقہ عدالت میں دعا زہرہ کی موجودگی سے متعلق اطلاع بروقت اپنے سینئر پولیس آفیسر کو دی جس سے لڑکی کا سراغ لگانے میں مدد ملی۔
پولیس اہلکار کی جانب سے حکام کو یہ آگاہی دینے اور تمام تر ضروری قانونی اقدامات اختیار کیے جانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے آئی جی سندھ نے ان کی ستائش کی اور ایک لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔
اس ضمن میں آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو تمام تر محکمانہ امور و اقدامات کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی واضح ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔