28 اپریل ، 2022
حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پاسپورٹ کے اجراء کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کے لیے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے البتہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔