Time 28 اپریل ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک ٹوئٹر کے بعد اب کیا خریدنے جا رہے ہیں؟

ایلن مسک نے چند روز قبل ہی دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل کرتے ہوئے ٹوئٹر کو خریدا تھا۔ فوٹو: فائل
ایلن مسک نے چند روز قبل ہی دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل کرتے ہوئے ٹوئٹر کو خریدا تھا۔ فوٹو: فائل 

امریکا کی گاڑیاں بنانے والی بین الاقوامی فرم ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔

ایلون مسک نے چند روز قبل ہی دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی معروف ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدا تھا۔

ٹیسلا کے سربراہ نے تقریباً 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا یعنی ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے عوض 54.20 ڈالر فی شیئر نقد رقم ادا کریں گے۔

اب دنیا کے ارب پتی شخص نے اپنے آئندہ کے مستقبل کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آئندہ میں کوکا کولا خریدنے جا رہا ہوں۔

ایلون مسک کے اس ٹوئٹ کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد پسند اور ہزاروں ری ٹوئٹ کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :