Time 29 اپریل ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کا حمزہ کے حلف سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

انٹرا کورٹ اپیل تیاری کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے وکلا کچھ دیر میں ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے، پی ٹی آئی— فوٹو:فائل
انٹرا کورٹ اپیل تیاری کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے وکلا کچھ دیر میں ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے، پی ٹی آئی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ انٹرا کورٹ اپیل تیاری کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے وکلا کچھ دیر میں ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی پہلے سے بھجوائی گئی سمری ابھی ایوان صدرمیں موجود ہے، صدریا گورنرہی کسی اورشخصیت کوحلف لینے کیلئے نامزدکرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

مزید خبریں :