02 مئی ، 2022
ان دنوں سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کے اسپتال میں لیٹے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد ان کے مداح کافی پریشان ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن چکرورتی کو حال ہی میں بنگلور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
متھن چکرورتی کے بیٹے مہاکشے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'والد کو گردے میں پتھری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، تاہم اب وہ ٹھیک ہیں، اور اپنے گھر پر ہیں'۔
اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے متھن چکرورتی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے اداکار کی جلد صحتیاب کیلئے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ متھن چکرورتی کو بھارت میں ٹرینڈ سیٹر بھی کہا جاتا ہے جنھوں نے بالی وڈ فلموں میں بطور ڈانسنگ ہیرو جو شہرت حاصل کی وہ شاید کسی بھی بھارتی اداکار کو نہ مل سکی۔