06 مئی ، 2022
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر فضل الرحمان کا جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں پروگرام کے میزبان سلیم صافی ان سے مولانا طارق جمیل سے متعلق سوال پوچھتے ہیں۔
فضل الرحمان جواب میں کہتے ہیں کہ مولانا طارق جمیل اس میدان کے آدمی نہیں ہیں، اس میدان کا آدمی میں ہوں اس پر میں نے فیصلہ دینا ہے کہ یہ اس معیار کی حکومت ہے یا نہیں۔
سربراہ جے یو آئی ف کو وائرل ویڈیو کلپ میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس لیے ان چیزوں کو سمجھتا ہوں، میں مذہبی امور کا طالبعلم ہوں اور سیاسی امور سے بھی وابستہ ہوں، ہم سے کوئی پوچھے کیونکہ ہم ان چیزوں کو بہتر سمجھتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو علماء کرام ایک خاص محاذ رکھتے ہیں کہ جس پر وہ دعوت کا کام چلاتے ہیں، دینی کام چلاتے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں، ہمارے بڑے ہیں، ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن ریاست مدینہ اور اس کردار کے لوگ جو فحاشی، عریانی، گندگی، جنسی آلودگی، اس کا تعفن، بدبو آتی ہے ان سے، جس کے مناظر سب نے 4 ماہ تک ڈی چوک پر دیکھے۔