Time 09 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کیا سوناکشی نے منگنی کر لی؟ انگوٹھی کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

اداکارہ نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کے ہمراہ اپنی مختلف ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کی/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کے ہمراہ اپنی مختلف ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کی/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے خوبصورت انگوٹھی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے آج کے دن کو اپنی زندگی کا اہم ترین دن قرار دے دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کے ہمراہ اپنی مختلف ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کیں، شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی واضح ہے جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو کسی کا ہاتھ تھامے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں سوناکشی کسی کا ہاتھ تھامے کھڑی مسکرارہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں کسی کا بازو پکڑے کھڑی ہے جو غالباًکسی مرد کا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ میرے لیے بڑا دن!!! میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک حقیقت بننے والا ہے اور میں اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ یہ اتنا آسان تھا تاہم اداکارہ نے باضابطہ طور پر منگنی یا منگیتر کا اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ سوناکشی سنہا کو مختلف مقامات پر اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد افواہیں سرگرم تھیں کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں۔

افواہوں پر ظہیر اقبال کا رد عمل بھی سامنے آیاتھا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ انھیں سوناکشی کے ساتھ اتنا عرصہ ہوگیا کہ انھیں اب ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر سوناکشی کے ہمراہ ان کی موجودگی کسی کو بری لگتی ہے تو وہ اس حوالے سے سوچنا چھوڑ دے۔

مزید خبریں :